اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر15,241.5 ملین ڈالر ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زر مبادلہ کی صورتحال کے حوالہ سے جمعرات کو جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 15 جولائی 2022 کو زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15,241.5 ملین ڈالر تھے۔ رپورٹ کے مطابق 15 جولائی 2022 کو زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر میں سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے …
زرمبادلہ کے مجموعی قومی ذخائر کی صورتحال

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جولائی (اے پی پی):ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر15,241.5 ملین ڈالر ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملکی زر مبادلہ کی صورتحال کے حوالہ سے جمعرات کو جاری اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 15 جولائی 2022 کو زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15,241.5 ملین ڈالر تھے۔
رپورٹ کے مطابق 15 جولائی 2022 کو زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر میں سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 9,328.6 ملین ڈالر موجود ہیں جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 5,912.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ موجود ہے۔ 15 جولائی 2022 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ایس بی پی کے ذخائر میں389 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس 9,328.6 ملین ڈالر زرمبادلہ موجود تھا۔








