زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.4 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.4 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال ستمبرکے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 15.228 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، گزشتہ سال ستمبرمیں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.936 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.291 ارب ڈالرتھا۔25 ستمبر2020ئ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ ایک سال کے دوران 4.4 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال ستمبرکے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 15.228 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، گزشتہ سال ستمبرمیں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.936 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.291 ارب ڈالرتھا۔25 ستمبر2020ئ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 19.534 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.35 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.175 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔زرمبادلہ کے ذخائرکاموجودہ حجم ساڑھے تین ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہے۔