اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا۔جاری مالی …
زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا۔جاری مالی سال کے اغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
گزشتہ سال جون کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 5.124 ارب ڈالر ہو گیا۔









