زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ (آج) شروع ہوگا

بلاوائیو۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (آج) اتوار سے بلاوایو میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بلاوایو میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 117 رنز سے شکست دی تھی۔