ہمبنٹوٹا ۔ 10 جولائی (اے پی پی) زمبابوے نے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔ زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار سری لنکا کو باہمی ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ آخری ون ڈے میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں …
زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار سری لنکا کو باہمی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

مزید خبریں
ہمبنٹوٹا ۔ 10 جولائی (اے پی پی) زمبابوے نے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔ زمبابوے نے تاریخ میں پہلی بار سری لنکا کو باہمی ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔ آخری ون ڈے میں میزبان ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ گونارتنے اور گوناتھلکا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سکندر رضا نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں زمبابوے نے ہدف 39 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہیملٹن ماساکڈزا نے 73 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ سکندر رضا کو میچ اور ہیملٹن ماساکڈزا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کے کپتان گریم کریمر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔








