زمبابوے نے ہالینڈ کو دوسرے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

ایمسٹرڈیم ۔ 23 جون (اے پی پی) زمبابوے نے ہالینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں ہالینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز …

ایمسٹرڈیم ۔ 23 جون (اے پی پی) زمبابوے نے ہالینڈ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں ہالینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، سٹیفن میبرگ 77 اور ویسلے بریسی 67 رنز بنا کر نمایاں رہے، سکندر رضا نے 3 اور گریم کریمر نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بارش کی وجہ سے زمبابوے کو فتح کیلئے 37 اوورز میں 229 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 وکٹوں پر حاصل کیا، سولومون میری نے 82 اور کریگ ایرون نے 77 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ پال وان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply