زنا بالجبر کے مجرموں کے لئے سخت قوانین بنائے جا رہے ہیں،ریپ کے مجرموں کو نامرد کیا جائے گا، بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ زنا بالجبر کے مجرموں کے لئے سخت قوانین بنائے جا رہے ہیں،ریپ کے مجرموں کو نامرد کیا جائے گا۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیمیکل کیسٹریشن کچھ کیسز میں مخصوص مدت کیلئے یا زندگی بھر کیلئے ہو سکےگی، دنیا میں کئی ممالک میں جنسی مجرموں کو نامرد بنائے جانے کے …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ زنا بالجبر کے مجرموں کے لئے سخت قوانین بنائے جا رہے ہیں،ریپ کے مجرموں کو نامرد کیا جائے گا۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیمیکل کیسٹریشن کچھ کیسز میں مخصوص مدت کیلئے یا زندگی بھر کیلئے ہو سکےگی، دنیا میں کئی ممالک میں جنسی مجرموں کو نامرد بنائے جانے کے قوانین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریپ کے مجرموں کا ڈیٹا بیس بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکس اوفنڈرز رجسٹری نادرا کے ریکارڈ کا حصہ ہو گی۔10 سے 25 برس قید کے علاوہ تاعمر قید اور موت کی سزائیں ہوں گی۔ وزیر قانون نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن نہ ہونے کی وجہ سے آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔