زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے، آزادوطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازکی پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے، آزادوطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو آزادی مبارک۔زندگی کا حقیقی احساس آزادی …

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے پوری قوم کو آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے، آزادوطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو آزادی مبارک۔زندگی کا حقیقی احساس آزادی کی عظیم نعمت کے بغیر ادھورا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادوطن ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ محصور کشمیری اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و جبر قائداعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی پر مہر تصدیق ثبت کررہا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قائد اعظم کے رہنما اصولوں کی روشنی میں فلاحی ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح اور قانون کی حکمرانی پختہ نصب العین ہے۔

مزید خبریں