زندہ قومیں کھیل، ادب اور دیگر مثبت سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہتی ہیں، سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

کوئٹہ۔ 07 جنوری (اے پی پی):نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کیچ سپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے تیسرے مرحلے میں بوائز سکولوں کی سپورٹس سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں کھیل، ادب اور دیگر مثبت سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہتی ہیں، نوجوان بلوچ قوم کا مستقبل ہیں اور ہماری تمام امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں کہ وہ تعلیم حاصل …

کوئٹہ۔ 07 جنوری (اے پی پی):نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کیچ سپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کے تیسرے مرحلے میں بوائز سکولوں کی سپورٹس سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں کھیل، ادب اور دیگر مثبت سماجی سرگرمیوں میں سرگرم رہتی ہیں، نوجوان بلوچ قوم کا مستقبل ہیں اور ہماری تمام امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں کہ وہ تعلیم حاصل کر کے قوم اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کیچ کے سکولوں، ہسپتالوں، ادبی اکیڈمیوں، پریس کلبز اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور کم از کم اٹھارہ برس تک پوری دلجمعی اور محنت کے ساتھ تعلیمی سفر جاری رکھیں، اس کے بعد پیشہ ورانہ شعبوں میں جا کر قوم کی خدمت کریں۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نشہ آور اشیاء اور انتہاپسندی سے مکمل طور پر دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بلوچ قوم کا مستقبل ہیں اور ہماری تمام امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں کہ وہ تعلیم حاصل کر کے قوم اور علاقے کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے اساتذہ سے بھی درخواست کی کہ وہ تدریس کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے ادا کریں اور طالب علموں کی بہترین رہنمائی کریں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری سو فیصد یقینی ہونی چاہیے تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ادب اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا۔