اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران پولٹری (مرغیوں) کی برآمدات میں 84 فیصد جبکہ مرغیوں کے گوشت کی برآمدات میں 95 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران زندہ مرغیوں کی قومی برآمدات کا حجم 3.5 ملین ڈالر …
زندہ مرغیوں کی برآمدات میں 84 فیصد اور گوشت کی برآمدات میں 95 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران پولٹری (مرغیوں) کی برآمدات میں 84 فیصد جبکہ مرغیوں کے گوشت کی برآمدات میں 95 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران زندہ مرغیوں کی قومی برآمدات کا حجم 3.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو اس سے گذشتہ مالی سال کے دوران 1.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے دوران زندہ مرغیوں کی مجموعی برآمدات میں 84.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹی ڈی اے پی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران پولٹری کے گوشت کی ملکی برآمدات کا حجم اس سے گذشتہ مالی سال کی برآمدات 2.3 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 4.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔









