اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):زونگ فورجی نے پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے پری لانچ ٹیسٹس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی جانب ایک اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔زونگ فور جی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حالیہ فیلڈ ٹرائلز کے دوران اسلام آباد میں 1400 میگا بٹس فی سیکنڈ سے زائد ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ریکارڈ کی گئی، جو عالمی معیار کے مطابق …
زونگ فائیو جی ٹیسٹنگ میں نمایاں کامیابی، فیلڈ ٹرائلز کے دوران 1400 میگا بٹس فی سیکنڈ سے زائد ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):زونگ فورجی نے پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے پری لانچ ٹیسٹس میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی جانب ایک اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔زونگ فور جی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حالیہ فیلڈ ٹرائلز کے دوران اسلام آباد میں 1400 میگا بٹس فی سیکنڈ سے زائد ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ریکارڈ کی گئی، جو عالمی معیار کے مطابق ایک مضبوط اور مستحکم نیٹ ورک کی عکاسی کرتی ہے۔ٹیسٹنگ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ زونگ کا نیٹ ورک نہ صرف اعلیٰ “آؤٹ پٹ ٹو اسپیکٹرم” کارکردگی رکھتا ہے بلکہ جدید انفراسٹرکچر اور مؤثر نیٹ ورک آپٹیمائزیشن کے باعث صارفین کو بہتر رفتار اور کم تاخیر فراہم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
زونگ کی فائیو جی تیاری ایک واضح اور مرحلہ وار تکنیکی حکمت عملی پر مبنی ہے۔ کمپنی نے 2019 میں پاکستان کا پہلا کامیاب فائیو جی ٹرائل مکمل کیا، جبکہ 2020 میں پہلی بین الاقوامی فائیو جی ویڈیو کال کے ذریعے کم لیٹنسی اور نیٹ ورک کی مضبوطی کا عملی مظاہرہ کیا۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران کمپنی نے انفراسٹرکچر اپ گریڈز اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز میں مسلسل سرمایہ کاری کی ہے۔
زونگ کے مطابق فائیو جی کے کمرشل اجرا کے لیے ایک جامع فریم ورک تیار کیا گیا ہے، جس کی بنیاد تین اہم ستونوں پر رکھی گئی ہے: بہترین صارف تجربہ، متنوع ڈیجیٹل مصنوعات و خدمات، اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے اسمارٹ نیٹ ورک مینجمنٹ۔ اس حکمت عملی کے تحت موجودہ فور جی صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے فائیو جی سروسز میں منتقل کیا جائے گا۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ “زونگ کا مقصد پاکستان میں جدید ترین ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرتے ہوئے صارفین، کاروبار اور صنعتی شعبوں کو عالمی معیار کی کنیکٹیویٹی مہیا کرنا ہے۔ فائیو جی ٹیکنالوجی نہ صرف تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گی بلکہ معیشت کے مختلف شعبوں میں جدت اور ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔زونگ کی یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو عالمی ٹیکنالوجی کے نقشے پر نمایاں مقام دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔








