زہریلی گیسوں کے اخراج پر قابوپانے کے لیے پاکستان عالمی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، سینیٹر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ماحول اور لوگوں کی صحتمند اور پائیدار بقا کے لیے ماحول دشمن اور عالمی حدت کا باعث بننے والی زہریلی گیسوں کے اخراج پر قابوپانے کے لیے پاکستان عالمی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں صفِ اول میں شامل ہے …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ماحول اور لوگوں کی صحتمند اور پائیدار بقا کے لیے ماحول دشمن اور عالمی حدت کا باعث بننے والی زہریلی گیسوں کے اخراج پر قابوپانے کے لیے پاکستان عالمی ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں صفِ اول میں شامل ہے جو اپنے زورِبازوپر عالمی حدت اور اوزن تہہ میں شگافوںکی باعث بننے والی گیسوں یعنی او ۔ڈی۔ایس جن میں ائیرکنڈیشن اور ریفریجریٹروں میں استعمال ہونے والی ماحول دشمن ہائیڈروکلوروفلورو کاربن اور کلوروفلورو کابن گیسیں شامل ہیںکے ماحول میں اخراج سے مکمل طور پر روکنے میں اپنا کردار ادا کررہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈاکے شہر مونٹوریال میں اقوام متحد کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت منعقدہ گیارواں بین الاقوامی ویانا کنوینشن اور مونٹوریال پروٹوکول کے انتیسویں اجلاس بین الاقوامی وزرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply