سیشن عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ "ہم پہلے کیس کا مکمل ریکارڈ پڑھنا چاہتے ہیں
زیادتی کیس عدالت نے سماعت ملتوی کر دی

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):سیشن عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ "ہم پہلے کیس کا مکمل ریکارڈ پڑھنا چاہتے ہیں۔”جج نے مزید کہا کہ "وقفے کے بعد دوبارہ اس کیس کو سن لیتے ہیں یا آپ کو تاریخ دے دیتے ہیں۔”
اس پر رجب بٹ کے وکیل نے عدالت سے نئی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا کی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے مزید کارروائی29 جون تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران ملزمان رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا عبدالمعروف جبکہ مدعیہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فیاض رامے پیش ہوئے۔








