اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے خواہشمند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ پرانا قافلہ سالار سسٹم ختم کیا جا رہا ہے ،جنوری 2026 سے "زیارت گروپ آرگنائزرز" کے تحت ہی زائرین جا سکیں گے۔ وزارت کے ترجمان نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے خواہشمند تمام زائرین متنبہ رہیں کہ …
زیارات کے خواہشمند زائرین پرانے قافلہ سالار سسٹم کے تحت بکنگ نہ کرائیں ، وزارت مذہبی امور کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے خواہشمند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ پرانا قافلہ سالار سسٹم ختم کیا جا رہا ہے ،جنوری 2026 سے "زیارت گروپ آرگنائزرز” کے تحت ہی زائرین جا سکیں گے۔
وزارت کے ترجمان نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے خواہشمند تمام زائرین متنبہ رہیں کہ پرانے قافلہ سالار سسٹم کے تحت بکنگ نہ کرائیں بلکہ بکنگ سے پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر زیارات گروپ آرگنائزرز کی تفصیلات چیک کر کے بکنگ کرائیں کیونکہ آئندہ زیارات "زیارت گروپ آرگنائزرز ” نظام کے تحت ہی کی جاسکیں گی ۔







