ایس ڈی پی او کوئٹہ کی قیادت میں زیرِ تربیت ڈی ایس پیز کےوفد نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مرکزی دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں چیف میٹروپولیٹن آفیسر نظر خان زہری نے وفد کا خیرمقدم کیا
زیرِ تربیت ڈی ایس پیز کا میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دفتر کا مطالعاتی دورہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 جون (اے پی پی):ایس ڈی پی او کوئٹہ کی قیادت میں زیرِ تربیت ڈی ایس پیز کےوفد نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مرکزی دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں چیف میٹروپولیٹن آفیسر نظر خان زہری نے وفد کا خیرمقدم کیا۔دورہ کے دوران چیف میٹروپولیٹن آفیسر نظر خان زہری نے وفد کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انتظامی ڈھانچے، مختلف شعبہ جات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی بلدیاتی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صفائی و ستھرائی، انسدادِ تجاوزات، باغبانی، انجینئرنگ، میونسپل ریگولیشنز، میونسپل مجسٹریٹ آفس اور دیگر اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے کارپوریشن کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر زیرِ تربیت افسران کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری مختلف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے اختیار کی جانے والی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔بعد ازاں وفد نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا دورہ کیا، جہاں متعلقہ افسران نے انہیں شعبہ جاتی امور، دفتری نظام، سروس ڈیلیوری میکانزم اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنائے جانے والے طریق کار کے بارے میں بریفنگ دی۔








