زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 1.8فیصد کی کمی

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 1.8فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 29 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8409 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):زیر گردش کرنسی کے حجم میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 1.8فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 29 دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8409 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 8560 ارب روپے تھا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیر گردش کرنسی کے حجم میں 8.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق 29 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع (ایم ٹو) کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 2.2 فیصدکی نمو ہوئی ۔ 29دسمبر کو ختم ہونےوالے ہفتہ میں زر وسیع کاحجم 32910 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتےمیں 32216 ارب روپے تھے۔

جاری مالی سال سے آغاز سے لے کر اب تک زروسیع میں 4.4فیصد کی نمو ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے پاس مجموعی ڈیپازٹس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 3.6فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ 29دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے مجموعی ڈیپازٹس کا حجم 24382 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے میں 23543 ارب روپے تھا۔