سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 75 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 75 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال ایک ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے …

اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 75 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال ایک ارب 48 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے لئے 16 کروڑ 17 لاکھ، گوادر میں پی ایس ٹی سی کے لئے 18 کروڑ 15 لاکھ، ویژن 2025 سرٹیفکیشن اینسینٹو پروگرام کے لئے 10 کروڑ، نسٹ میں میڈیکل ڈیوائسز ڈویلپمنٹ سنٹر کے لئے 11 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply