سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ،تڈیج پوگاآراوراور فیرانڈپریووٹ کی ٹائٹل پر توجہ مرکوز

کیگالی ۔26ستمبر (اے پی پی):سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اور فرانس کی ویمنز سائیکلسٹ فیرانڈپریووٹ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے حصول کے لئے سخت مقابلے کے لئے تیار ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ہفتے کو اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے، جہاں 26 سالہ سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اور …

کیگالی ۔26ستمبر (اے پی پی):سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اور فرانس کی ویمنز سائیکلسٹ فیرانڈپریووٹ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے حصول کے لئے سخت مقابلے کے لئے تیار ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے پہاڑی علاقوں میں ہونے والی ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ ہفتے کو اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے، جہاں 26 سالہ سلووینیا کے نامور سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر اور 33 سالہ فرانسیسی ویمنز سائیکلسٹ پالین فیرانڈپریووٹ کو مردوں اور خواتین کی دوڑوں میں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں سائیکلسٹ موجودہ ٹور ڈی فرانس چیمپئنز ہیں اور 1,500 میٹر کی بلندی اور سخت چڑھائیوں والے اس کورس پر بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مردوں کی سائیکل ریس 28 ستمبر بروز اتوار کو ہوگی جس کا مطلوبہ فاصلہ 267.5 کلومیٹر ہوگا،ریس کے دوران سائیکل سواروں کو چڑھائیوں اور پتھریلی چڑھائیوں کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ تڈیج پوگاآرحال ہی میں ٹائم ٹرائل میں ریمکو ایوینی پول کے ہاتھوں شکست کا سامنا کر چکے ہیں، جو اب دونوں ورلڈ ٹائٹلز (ٹائم ٹرائل اور روڈ ریس) جیتنے والے پہلے سائیکلسٹ بننے کے قریب ہیں۔برطانوی سائیکلسٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ٹام پڈکاک نے بھی تڈیج پوگاآر کو فیورٹ قرار دیا۔

ادھر خواتین کی سائیکل ریس کل (ہفتہ کو )ہوگی۔ ریس کا مطلوبہ فاصلہ 167 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔ 33 سالہ فرانسیسی ویمنز سائیکلسٹ فیرانڈپریووٹ جو کہ اولمپک اور ٹور ڈی فرانس کی چیمپئن ہیں، نے کہا کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر بہترین فارم میں ہیں۔انہوں نے کہا میں نے بلندی پر تین ہفتوں کا تربیتی کیمپ مکمل کیا ہے، اور یہ کورس میری طاقت کے مطابق ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ افریقہ میں منعقد ہو رہی ہے اور کیگالی کے کشادہ اور ہموار سڑکیں اس مقابلے کے لیے بہترین ثابت ہو ں گی ۔