واشنگٹن ۔ 20 اگست (اے پی پی) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی باسکٹ بال جرسی 1 کروڑ 92 لاکھ روپے میں فروخت کر دی گئی۔ ڈلاس آکشن ہاﺅس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بیان کے مطابق باراک اوباما ہاوائے میں پوناہو ہائی سکول میں 23 نمبر والی جرسی پہن کر باسکٹ بال کھیل میں حصہ لیا کرتے تھے۔ اوباما باسکٹ بال کھیل کے بڑے مداح تھے اور …
سابق امریکی صدر باراک اوباما کی باسکٹ بال جرسی 1 کروڑ 92 لاکھ روپے میں فروخت

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 20 اگست (اے پی پی) سابق امریکی صدر باراک اوباما کی باسکٹ بال جرسی 1 کروڑ 92 لاکھ روپے میں فروخت کر دی گئی۔ ڈلاس آکشن ہاﺅس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے بیان کے مطابق باراک اوباما ہاوائے میں پوناہو ہائی سکول میں 23 نمبر والی جرسی پہن کر باسکٹ بال کھیل میں حصہ لیا کرتے تھے۔ اوباما باسکٹ بال کھیل کے بڑے مداح تھے اور اپنے دور اقتدار میں بھی وائٹ ہاﺅس میں اکثر صدارتی عملے، مشہور شخصیات اور دیگر مہمانوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھے جاتے تھے۔ ڈلاس آکشن ہاﺅس میں ان کی باسکٹ بال جرسی نیلامی کیلئے رکھی گئی تھی جہاں پر وہ 1 کروڑ اور 92 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ فروخت سے قبل جرسی کی ویلیو 1 لاکھ ڈالر تھی۔








