لندن ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر نے ایک بار لندن کے چڑیا گھر کے بڑے پانڈا کے ساتھ واشنگٹن کی پرواز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا، اس بات کا انکشاف برطانیہ میں حال ہی میں افشاں کی گئی سرکاری دستاویزات میں کیا گیا ہے۔ لندن ڑولوجیکل سوسائٹی کے صدر لارڈ زوکرمین کے مطابق 1981ءمیں سابق وزیر اعظم کے ٹربوجیٹ طیارے کونکورڈ …
سابق برطانوی وزیراعظم نے لندن کے چڑیا گھر کے بڑے پانڈا کے ساتھ واشنگٹن کی پرواز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا

مزید خبریں
لندن ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر نے ایک بار لندن کے چڑیا گھر کے بڑے پانڈا کے ساتھ واشنگٹن کی پرواز میں سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا، اس بات کا انکشاف برطانیہ میں حال ہی میں افشاں کی گئی سرکاری دستاویزات میں کیا گیا ہے۔ لندن ڑولوجیکل سوسائٹی کے صدر لارڈ زوکرمین کے مطابق 1981ءمیں سابق وزیر اعظم کے ٹربوجیٹ طیارے کونکورڈ کی پرواز میں چیاچیا نامی پانڈے کو لے جایا جاسکتا تھا۔ واشنگٹن سمتھ سونین انسٹی ٹیوٹ نے امریکا میں موجود چنگ منگ کے ساتھ کے لیے چیا چیا کو مانگا تھا لیکن مسز تھیچر نے کہا کہ ‘پانڈا سیاست دانوں کےلیے ‘اچھا شگون’ نہیں ہے جس پر سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر نے پانڈا کے ساتھ سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔








