سابق رکن قومی اسمبلی نواب میر بابل خان جاکھرانی کا انتقال ،پی پی پی رہنمائوں کا اظہار افسوس

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ میر اعجاز حسین خان جاکھرانی کے والد و سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جاکھرانی انتقال کر گئے ہیں۔پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مرحوم کا انتقال اہلِ خانہ اور کارکنان کے لیے گہرا صدمہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں شازیہ مری،نیئر حسین بخاری اور آغا رفیع اللہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے …

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ میر اعجاز حسین خان جاکھرانی کے والد و سابق ایم این اے نواب میر بابل خان جاکھرانی انتقال کر گئے ہیں۔پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مرحوم کا انتقال اہلِ خانہ اور کارکنان کے لیے گہرا صدمہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں شازیہ مری،نیئر حسین بخاری اور آغا رفیع اللہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

مزید خبریں