سابق سفیر عبدالباسط کا ”فارن پالیسی و ڈپلومیسی“ سے متعلق میڈیا ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کو انکے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینا درست اقدام تھا۔قونصلر رسائی دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے 2008معاہدے کے تحت دی گئی۔تاہم ،انہوں نے کہا کہ قونصلر رسائی دینا اس ملک کی صوابدید پر ہے جہاں سے سیاسی یا سیکورٹی بنیادوں پردوسرے ملکوں کے شہریوں کی گرفتاری عمل میں لائی …

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی)سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت کو انکے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینا درست اقدام تھا۔قونصلر رسائی دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے 2008معاہدے کے تحت دی گئی۔تاہم ،انہوں نے کہا کہ قونصلر رسائی دینا اس ملک کی صوابدید پر ہے جہاں سے سیاسی یا سیکورٹی بنیادوں پردوسرے ملکوں کے شہریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہو۔جمعرات کو اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ”فارن پالیسی و ڈپلومیسی“ سے متعلق ایک روزہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا کہ اس تیز رفتار گلوبلائزنگ دنیا میں میڈیا خارجہ پالیسی کے مقاصد کو آگے لیجانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ورکشاپ کے اغراض و مقاصد کو واضح کرتے ہوئے سابق سفیر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دفاع و خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات پر کام کرنے والے صحافیوں کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔