اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی)سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان قیام امن اور انصاف کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے وژن پر یقین رکھتا ہے، پاکستان شدت پسندی و عسکریت پسندی کے سیاسی استعمال کے خلاف ہے جبکہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ منگل کو یہاں نیکٹا کے زیر اہتمام بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم …
سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کا نیکٹا کے زیر اہتمام بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی)سابق سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے کہا ہے کہ پاکستان قیام امن اور انصاف کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کے وژن پر یقین رکھتا ہے، پاکستان شدت پسندی و عسکریت پسندی کے سیاسی استعمال کے خلاف ہے جبکہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ منگل کو یہاں نیکٹا کے زیر اہتمام بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری نے کہا کہ خطہ میں قیام امن کیلئے پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سرگرم ہے، پاکستان نے ردالفساد اور ضرب عضب کے کامیاب آپریشنز کے ذریعے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے، دہشت گردی اور شدت پسندی علاقائی امن و استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی عالمی ایجنڈے میں سرفہرست رہی ہے۔ پاکستان اندرون ملک اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ کے خلاف فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قیام امن کے حوالے سے عالمی قوانین کی بھرپور پیروی کر رہا ہے۔ پاکستان امن و استحکام کے حوالے سے علاقائی سطح پر بھی فعال کردار ادا جبکہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کیلئے قومی ایکشن پلان پر بھی عملدرآمدکر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کامیاب آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا ہے۔








