سابق صدرِ پاکستان فضل الٰہی چوہدری کا یوم پیدائش منایا گیا

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):سابق صدرِ پاکستان فضل الٰہی چوہدری کا یوم پیدائش منایا گیا ۔فضل الٰہی چوہدری یکم جنوری 1904 کو مرالہ، ضلع گجرات میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ وہ تحریک پاکستان میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے حصہ لیتے رہے اور 1946 میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پنجاب کے وزیر تعلیم …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):سابق صدرِ پاکستان فضل الٰہی چوہدری کا یوم پیدائش منایا گیا ۔فضل الٰہی چوہدری یکم جنوری 1904 کو مرالہ، ضلع گجرات میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ وہ تحریک پاکستان میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے حصہ لیتے رہے اور 1946 میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

قیام پاکستان کے بعد وہ پنجاب کے وزیر تعلیم اور وزیر صحت کے عہدوں پر بھی فائض رہے۔فضل الٰہی چوہدری 1956 میں مغربی پاکستان اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس اسمبلی کے سپیکر رہے۔وہ 1962 اور 1965 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 1965 سے 1969 تک قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر رہے۔ فضل الٰہی چوہدری 1970 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تیسری مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پہلے قومی اسمبلی کے سپیکر اور پھر صدر پاکستان کے منصب پر فائز ہوئے، بطور صدر پاکستان انہوں نے 16 ستمبر 1978 تک فرائض انجام دیئے۔فضل الٰہی چوہدری کی سالگرہ کے موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید خبریں