پیرس ۔19اکتوبر (اے پی پی):فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزی، جنہوں نے 2007 سے 2012 تک ملک کی صدارت سنبھالی، انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا پانے کے بعد پیرس کی لا سانتے جیل میں تنہائی کے قید خانے میں رکھے جائیں گے۔ اے ایف پی کے مطابق 70سالہ نکولا سرکوزی کو ان کی مقبولیت کے پیش نظر جیل حکام نے انہیں …
سابق فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی کو سزائے قید سنا دی گئی

مزید خبریں
پیرس ۔19اکتوبر (اے پی پی):فرانس کے سابق صدر نکولا سرکوزی، جنہوں نے 2007 سے 2012 تک ملک کی صدارت سنبھالی، انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا پانے کے بعد پیرس کی لا سانتے جیل میں تنہائی کے قید خانے میں رکھے جائیں گے۔
اے ایف پی کے مطابق 70سالہ نکولا سرکوزی کو ان کی مقبولیت کے پیش نظر جیل حکام نے انہیں ایک خصوصی حفاظتی وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں ایسے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے جنہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر الگ تھلگ رکھا جانا ضروری ہو۔پیرس کی ایک عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سرکوزی کو لیبیا سے غیرقانونی فنڈنگ لینے کے جرم میں پانچ سال قید اور ایک لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی۔
سابق صدر کو مجرمانہ سازش میں شریک ہونے کا مرتکب بھی قرار دیا گیا، تاہم عوامی فنڈز کی خوردبرد چھپانے اور رشوت لینے کے الزامات سے بری کر دیا گیا۔عدالتی فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ عدالت نے 2007 کے انتخابی مہم کی غیرقانونی فنڈنگ کا براہِ راست ثبوت نہیں پایا، مگر انہیں لیبیا سے رقوم حاصل کرنے کے معاملے میں ملوث پایا گیا۔
یہ الزامات پہلی بار مارچ 2011 میں سامنے آئے، جب معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے یورونیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ لیبیا نے سرکوزی کی انتخابی مہم کو مالی امداد فراہم کی تھی اور اب وہ رقوم واپس مانگ رہا ہے۔








