سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری سینیٹر آصف کرمانی کا غازی میں مسلم لیگ (ن) ورکروں سے خطاب

ہری پور۔ 18 جنوری (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کرپشن کی وجہ سے نااہل نہیں کیا گیا بلکہ اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے نااہل کیا گیا ہے، ان کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، معیشت کو مضبوط کیا اور موٹر وے بنائی ، اگر …

ہری پور۔ 18 جنوری (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کرپشن کی وجہ سے نااہل نہیں کیا گیا بلکہ اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی وجہ سے نااہل کیا گیا ہے، ان کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، معیشت کو مضبوط کیا اور موٹر وے بنائی ، اگر یہ جرم ہے تو عوامی مفادات کے کام ہم بار بار کرتے رہیں گے۔ وہ جمعرات کو مسلم لیگ (ن) ہاﺅس غازی میں 20 جنوری کو ہری پور کھلابٹ میں ہونے والے نواز شریف کے جلسہ کے حوالہ سے ورکرز سے خطاب کر رہے تھے۔ لیگی ورکرز سے کپیٹن (ر) محمد صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر پیر صابر شاہ نے بھی خطاب کیا ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف الیکشن مہم کے سلسلہ میں نہیں بلکہ ملک بچانے اور عدل قیام کرنے نکلے ہیں، ان کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ہے۔