سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ”ووٹ کا احترام“ کے نعرے کے ساتھ بھرپور مہم شروع کرینگے،مسلم لیگ (ن) کے ذرائع

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات کی مہم بتدریج شروع کرے گی۔ مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات کے ذریعے شہریوں سے رابطے بڑھائے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی فروری سے آئندہ انتخابات کیلئے مہم میں تیزی لائے گی۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی کامیابی کیلئے پراعتماد ہے جو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات کی مہم بتدریج شروع کرے گی۔ مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات کے ذریعے شہریوں سے رابطے بڑھائے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی فروری سے آئندہ انتخابات کیلئے مہم میں تیزی لائے گی۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں اپنی کامیابی کیلئے پراعتماد ہے جو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ان کی کابینہ کے وزراءکے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ عوام پانچ سالہ کارکردگی اور قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں کامیابی کی بنیاد پر ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو انتخابات میں منتخب کریں گے جو آئندہ سال کے وسط میں منعقد ہوں گے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ”ووٹ کا احترام“ کے نعرے کے ساتھ بھرپور مہم کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں وزراءاعظم اپنی آئینی مدت پوری کر سکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ عوام کے آئینی اور قانونی حقوق کیلئے تحریک چلائیں گے اور انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ان کے اصلاحاتی ایجنڈا کی سپورٹ کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply