سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کاسوات میں(ن)لیک کے جلسہ عام سے خطاب

پشاور۔یکم اپریل (اے پی پی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ) ن (کے قائدمحمد نواز شریف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا میں تو کچھ نہیں کیا لیکن اپنی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین کی دولت ختم کر دی ہے، عمران خان نے آف شور کمپنی کو مانا لیکن اسے نہیں نکالا گیا، نواز شریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت …

پشاور۔یکم اپریل (اے پی پی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ) ن (کے قائدمحمد نواز شریف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 5 سال میں خیبر پختونخوا میں تو کچھ نہیں کیا لیکن اپنی اے ٹی ایم مشین جہانگیر ترین کی دولت ختم کر دی ہے، عمران خان نے آف شور کمپنی کو مانا لیکن اسے نہیں نکالا گیا، نواز شریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے 5 سال دھرنوں، الزامات اور جھوٹ بولنے میں گنوائے ہیں، عمران خان تو اس قابل بھی نہیں کہ ایک ضلعے سے بھی الیکشن جیتے، اگر وہ حکومت بنا لیتے تو پتہ نہیں پاکستان کا کیا حال ہوتا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میںمسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاکہ عمران خان کی سیاست پر افسوس ہوتا ہے اور انہوں نے خیبر پختونخوا میں کچھ کام نہیں کیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان میٹرو بس کو جنگلا بس کہتے تھے اور اب وہی بس انہوں نے پشاور میں شروع کر دی ہے۔