سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مرحوم ایم پی اے چوہدری محمد لیاقت کی تعزیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب

چکوال۔ 08جنوری (اے پی پی )سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ 2013میں بجلی اورگیس نہیں تھی،کارخانے بند تھے،ہر جگہ دہشت گردی نظرآ رہی تھی ،عوام مصیبت میں اپنی زندگی گذار رہے تھے،کہاں ہیں وہ لوگ جو اس قوم کو اندھیرے میں غرق کر کے چلے گئے ،لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنھوں نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا ان کو آئندہ الیکشن میں سبق سکھانا ہے، اللہ …

چکوال۔ 08جنوری (اے پی پی )سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ 2013میں بجلی اورگیس نہیں تھی،کارخانے بند تھے،ہر جگہ دہشت گردی نظرآ رہی تھی ،عوام مصیبت میں اپنی زندگی گذار رہے تھے،کہاں ہیں وہ لوگ جو اس قوم کو اندھیرے میں غرق کر کے چلے گئے ،لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنھوں نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا ان کو آئندہ الیکشن میں سبق سکھانا ہے، اللہ نے ہمیں توفیق دی ،چار سالوں کے اندر اندر پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چکوال میں مرحوم ایم پی اے چوہدری محمد لیاقت کی دعائے مغفرت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ حکومت سنبھالتے ہی ہم نے دیکھا کہ عوام کس مصیبت میں اپنی زندگی گذار رہے ہےں، نہ دن کو پنکھا چلتا ہے نہ رات کو لائٹ ہوتی ہے،کوئی کیسے پڑھائی کرے ،کوئی کیسے دفتر جائے اور کارخانے بغیر بجلی کیسے چلتے ،جب بجلی نہیں ہو گی پاکستان کس طرح سے ترقی کرے گا کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں دیگر عوامل کے ساتھ بجلی بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے ، سڑکیں بھی بنیادی ترقی کا حصہ ہوتی ہیں ۔