سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا کر اور تاحیات نااہل قرار دے کرانتخابی دھاندلی کا آغاز کردیا گیا ہے، ریحام خان کی کتاب کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا معاملہ ہے اس بارے میں عمران خان ہی بہتر جانتے ہیں، پاکستان میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹا کر اور تاحیات نااہل قرار دے کرانتخابی دھاندلی کا آغاز کردیا گیا ہے، ریحام خان کی کتاب کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ یہ کیا معاملہ ہے اس بارے میں عمران خان ہی بہتر جانتے ہیں، پاکستان میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا یہ ملک کے لئے ناگزیر ہے۔بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو اور ان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہاں ہر بات کا سوموٹو نوٹس لیا جاتا ہے مگر (ن) لیگ کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ۔