اسلام آباد۔ 8 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لیے تیار ہے اور انشااللہ 25 جولائی کے نتائج عمران خان کو بتا دیں گے کہ وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں، جو لوگ اپنی جماعت اور اپنی قیادت کے وفادار نہیں ہو سکتے وہ ملک کے بھی وفادار نہیں ہو سکتے۔ …
سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 8 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) انتخابات کے لیے تیار ہے اور انشااللہ 25 جولائی کے نتائج عمران خان کو بتا دیں گے کہ وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں، جو لوگ اپنی جماعت اور اپنی قیادت کے وفادار نہیں ہو سکتے وہ ملک کے بھی وفادار نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی کی بطور امریکی سفیر تعیناتی میرٹ پر ہوئی کیونکہ وہاں ایک ایسے روایتی فرد کی ضرورت تھی جو امریکیوں کو بہتر طریقے سے سمجھتا ہو اور ان سے بہتر طریقے سے بات بھی کر سکے اسی لیے انہیں وہاں بطور سفیر تعینات کیا گیا کیونکہ وہ امریکہ کے کلچر کو بہت بہتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزامات تو لگتے ہی ہیں لیکن علی جہانگیر صدیقی کی کارکردگی اور حاصل شدہ نتائج دیکھ کر بات کی جانی چاہیئے۔








