اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے حوالے لوگوں میں خوف پایا جاتا ہے کہ پتہ نہیں یہ الیکشن بروقت ہو گا بھی کہ نہیں لیکن میں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری جماعت انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے،ہم انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں …
سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے حوالے لوگوں میں خوف پایا جاتا ہے کہ پتہ نہیں یہ الیکشن بروقت ہو گا بھی کہ نہیں لیکن میں نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہماری جماعت انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے،ہم انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ انتخابات کا بروقت انعقاد ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی چاہتے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت مستحکم ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق حکومت کو جاتا ہے کہ میری حکومت کے دوران ہم نے اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان کی حمایت سے ففٹی ایٹ ٹو بی کی شق کو ختم کر دیا تاکہ صدر مملکت کی اس طاقت کہ جب وہ چاہیں اسمبلی اور حکومت کو چلتا کریں، وہ طاقت ہم نے ان سے لیکر پارلیمنٹ کو سپریم کر دیا،اسی کی وجہ سے اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں ورنہ تو کئی مرتبہ ٹوٹ چکی ہوتیں۔








