سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کا رہنماوں اور کارکنوں سے خطاب

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقامے کی بنیاد پر مجھے وزارت عظمی کے منصب سے ہٹایا گیا ، اب مجھے الیکشن سے دور رکھنے کی ترکیبیں سوچی جا رہی ہیں، کراچی والے اپنے شہر اور صوبے کے مفاد میں ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں، کراچی …

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقامے کی بنیاد پر مجھے وزارت عظمی کے منصب سے ہٹایا گیا ، اب مجھے الیکشن سے دور رکھنے کی ترکیبیں سوچی جا رہی ہیں، کراچی والے اپنے شہر اور صوبے کے مفاد میں ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں، کراچی اور سندھ کو بدحالی میں پہنچانے والوں کو ووٹ دینے کے ذمہ دار عوام خود ہوں گے، نام نہاد نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی کے کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا، ہم پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی اور انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں، عوام ووٹ کے تقدس کو سمجھیں اور آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر ووٹ دیں تاکہ جن کو عوامی مینڈیٹ ملے وہ ان کی خدمت کر سکے، میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کے رہنماں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا ءاحسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، سینیٹر پرویز رشید اور صوبائی قیادت نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، سینیٹ الیکشن اور دیگر امور پر غور کیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں عام انتخابات سے قبل بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی ۔