سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد

لاہور۔21مارچ (اے پی پی):سابق وزیراعلی پنجاب ونائب صدر مسلم لیگ (ن)حمزہ شہباز نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید خوشیوں، بھائی چارے اور یکجہتی کا دن ہے، تاہم ہمیں اس موقع پر نادار اور معاشرے کے محروم طبقات کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ وہ ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔انہوں نے …

لاہور۔21مارچ (اے پی پی):سابق وزیراعلی پنجاب ونائب صدر مسلم لیگ (ن)حمزہ شہباز نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ عید خوشیوں، بھائی چارے اور یکجہتی کا دن ہے، تاہم ہمیں اس موقع پر نادار اور معاشرے کے محروم طبقات کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ وہ ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے دن امت مسلمہ کو درپیش مشکلات کے خاتمہ اور اغیار کی سازشوں سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ رمضان المبارک میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے اور آئندہ آنے والی ہر عید ملک و قوم کے لیے خوشحالی، ترقی اور استحکام کا پیغام لے کر آئے۔