اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مسلمہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام اقلیتوں کو جان و مال سمیت ہر نوع کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ھے، بابائے قوم نے پاکستان کے تمام طبقوں خصوصا" اقلیتوں کو جس کامل مذہبی اور سماجی آزادی …
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ( ن) کے صدر محمد نواز شریف کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مسلمہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام اقلیتوں کو جان و مال سمیت ہر نوع کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ھے، بابائے قوم نے پاکستان کے تمام طبقوں خصوصا” اقلیتوں کو جس کامل مذہبی اور سماجی آزادی کی ضمانت دی تھی، اسے یقینی بنانا اب ایک آئینی تقاضا ھے جس سے انحراف کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ میں اس امر کا دو ٹوک اور غیر مبہم اعلان ضروری خیال کرتا ھوں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین اور مسلمہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام اقلیتوں کو جان و مال سمیت ہر نوع کے بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔








