سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر ریون کنگ پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر

راولپنڈی۔12نومبر (اے پی پی):سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر ریون کنگ کو پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سیریز کے دوران امپائرنگ کے …

راولپنڈی۔12نومبر (اے پی پی):سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر ریون کنگ کو پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

سیریز کے دوران امپائرنگ کے فرائض احسن رضا، فیصل آفریدی، راشد ریاض، طارق رشید اور عاصف یعقوب انجام دیں گے۔ ایونٹ کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی حکام کے مطابق تین ملکی ٹی 20 سیریز کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے جبکہ شائقین کرکٹ کو عالمی معیار کے مقابلے دیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔