سابق کپتان شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پر کرنا مشکل ہے، موجودہ ٹیم پر بھروسہ رکھنا ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی

لاہور۔11 اکتوبر(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شکست کا سبب ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کو بتایا جا رہا ہے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پُر کرنا مشکل ہے۔ سری لنکا کے …

لاہور۔11 اکتوبر(اے پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شکست کا سبب ٹیم میں مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کو بتایا جا رہا ہے جبکہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم میں شاہد آفریدی، مصباح الحق اور یونس خان کی جگہ رات بھر میں پُر کرنا مشکل ہے۔ سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں ناکامی پر شائقین کی جانب سے مایوسی کے اظہار پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے شائقین کو پرامید رہنے کی تلقین کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply