لاہور ۔ 9 جولائی (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر روان ادیرے سنگھے کل (منگل کو) دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔دورے کے دوران وہ مقامی کاروباری برادری اور حکام سے سارک چیمبر کی خطے میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کے فروغ کے حوالے کوششوں کے حوالے سے ملاقاتوں کے علاوہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی دفتر کی کمیٹی …
سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر روان ادیرے سنگھ کل (منگل کو) پاکستان پہنچیں گے
مزید خبریں
لاہور ۔ 9 جولائی (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر روان ادیرے سنگھے کل (منگل کو) دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔دورے کے دوران وہ مقامی کاروباری برادری اور حکام سے سارک چیمبر کی خطے میں اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کے فروغ کے حوالے کوششوں کے حوالے سے ملاقاتوں کے علاوہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی دفتر کی کمیٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے بتایا کہ روان ادیرے سنگھے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے اہم صنعتکار و سرمایہ کار ہیں جو کل (منگل کو) اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ کاروباری برادری سے ملاقات اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی دفتر کی کمیٹی کے عمارت کی تعمیر کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے








