لاہور ۔ 25 اپریل (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس کے آٹھ ممبر ممالک کے سینیئر نائب صدر اور نائب صدور کی تین روزہ کانفرنس جمعہ 27 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے وژن 2030 ءکی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کے نائب …
سارک چیمبر آف کامرس کے آٹھ ممبر ممالک کے نائب صدور کی تین روزہ کانفرنس جمعے کو اسلام آباد میں شروع ہوگی

مزید خبریں
لاہور ۔ 25 اپریل (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس کے آٹھ ممبر ممالک کے سینیئر نائب صدر اور نائب صدور کی تین روزہ کانفرنس جمعہ 27 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے وژن 2030 ءکی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ یہ اجلاس اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ خطے میں غربت میں کمی، معیار زندگی میں بہتری اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے معاشی ایجنڈا سیٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ممبر ممالک علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے حقیقی معنوں میں کام کریں گے اور سارک چیمبر کے صدر روآن ایدر سنگھے رکن ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور سارک پروگراموں اور سرگرمیوں کے بروقت اور موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے جو پورے خطے کیلئے سودمند ہو گا۔








