سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی قطر اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

دوحہ ۔12فروری (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں …

سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی قطر اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں

دوحہ ۔12فروری (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں ناروے کی حریف کھلاڑی الریککے پیا ایکری اور ا ن کی چینی جوڑی دار جیانگ ژنیو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

جمعرات کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کی حریف کھلاڑی الریککے پیا ایکری اور ا ن کی چینی جوڑی دار جیانگ ژنیو کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں