دوحہ ۔13فروری (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے …
سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی قطر اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
دوحہ ۔13فروری (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سپین کی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا اور ان کی امریکی جوڑی دار نکول میلیچارمارٹینز کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
جمعہ کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سڈڈ اور دفاعی چیمپئن جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد سپین کی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا بکسا اور ان کی امریکی جوڑی دار نکول میلیچارمارٹینز کو 2-6، 6-1 اور 3-10سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا مقابلہ چائنیز تائپے کی ٹینس کھلاڑی ہیش سو وائی اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔








