گوجرانوالہ۔ 13 نومبر (اے پی پی):محکمہ سپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام سالانہ ڈویژنل سپورٹس گالا ایک پُروقار تقریب کے ساتھ تعلیمی بورڈ کے گراؤنڈ میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں خصوصی طلبہ نے اپنی صلاحیتوں اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔ یہ رنگارنگ تقریب نہ صرف کھیلوں کا مقابلہ تھی بلکہ حوصلے، محنت اور انسانیت کے خوبصورت امتزاج کا ایک زندہ ثبوت بھی بنی۔تقریب میں ڈی ای او سپیشل …
سالانہ ڈویژنل سپورٹس گالا ، طلبہ نے اپنی صلاحیتوں اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 13 نومبر (اے پی پی):محکمہ سپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام سالانہ ڈویژنل سپورٹس گالا ایک پُروقار تقریب کے ساتھ تعلیمی بورڈ کے گراؤنڈ میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں خصوصی طلبہ نے اپنی صلاحیتوں اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا۔ یہ رنگارنگ تقریب نہ صرف کھیلوں کا مقابلہ تھی بلکہ حوصلے، محنت اور انسانیت کے خوبصورت امتزاج کا ایک زندہ ثبوت بھی بنی۔تقریب میں ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن اسداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ منور حسین، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن طارق نذیر ،ڈویثرنل فوکل پرسن/ کوآرڈینیٹر شفاعت حسین نقوی, ڈوثرنل سپورٹس فوکل پرسن مہوش اعوان ڈپٹی ڈویژنل سپورٹس فوکل پرسن ماریہ بٹ ،اساتذہ کرام ،طلبا و طالبات ،معزز افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژن بھر کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں کے طلبہ نے،ریس، کرکٹ،وھیل چئیر اور دیگر کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا۔
اپنے خطاب میں ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن اسداللہ نے کہا کہ> “یہ بچے ہمارے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی تربیت اور حوصلہ افزائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج کے یہ مقابلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ خصوصی بچے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین نے کہا کہ خصوصی تعلیم کا مقصد صرف کتابی علم دینا نہیں بلکہ طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنا ہے تاکہ وہ معاشرے کے فعال اور باعزت شہری بن سکیں۔تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ پروفیسر رشید احمد بھٹی نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کی کھیلوں اس قدر عمدہ پرفارمینس یقیناً قابل مبارکباد ہے۔
مشہور ماہر خصوصی تعلیم مسٹر شہزاد احمد بھٹہ بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور طلبہ و اساتذہ کی محنت اور استعداد کی تعریف کی ۔ کوآرڈینیٹر کھیل سپیشل ایجوکیشن مسٹر عرفان نے بھی لاہور سے خصوصی شرکت کی اور تقریب کے نظم و ضبط کو سراہا








