اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں لوٹے کیمیکل لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق کیلینڈر سال 2018ء کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 990 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ کیلینڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2314.6 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ کیلینڈر …
سال کی دوسری سہ ماہی میں لوٹے کیمیکل لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) رواں کیلینڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں لوٹے کیمیکل لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے اعدادوشمار کے مطابق کیلینڈر سال 2018ء کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 990 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گذشتہ کیلینڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2314.6 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ کیلینڈر سال میں کمپنی کو 41 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 0.65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ کیلینڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کو 1344 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا جبکہ فی حصص آمدنی 0.23 روپے رہی۔








