نیویارک۔ 26 اگست (اے پی پی) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغاز (کل) پیر سے ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، رافیل نڈال مینز سنگلز اور سیلونی سٹیفنز ویمنز سنگلز میں اعزازات کا دفاع کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ یو ایس اوپن کا …
سال کے چوتھے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغاز (کل) ہو گا

مزید خبریں
نیویارک۔ 26 اگست (اے پی پی) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغاز (کل) پیر سے ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، رافیل نڈال مینز سنگلز اور سیلونی سٹیفنز ویمنز سنگلز میں اعزازات کا دفاع کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ یو ایس اوپن کا 138واں ایڈیشن ہے، 9 ستمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں نامور مردوخواتین کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے، شہرہ آفاق ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال جو کہ ٹاپ سیڈ ہیں ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔








