سال 2017ءکے دوران ملک میں اسلامی بنکاری کی صنعت میں12.4 فیصد کی بڑھوتری

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) گزشتہ کیلینڈرسال 2017ءکے دوران ملک میں اسلامی بنکاری کی صنعت میں12.4 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔سرکاری اعدادوشمارکے مطابق اسلامی بنکاری کے اثاثوں کا حجم 2.3ٹریلین روپے تک پہنچ گیاہے اوراس صنعت کے اثاثوں میں بڑھوتری کی شرح 22.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس عرصہ میں ڈیپازٹس میں اضافے کی شرح 19.8 فیصد رہی ہے جبکہ ڈیپازٹس کی مالیت 1.9ٹریلین …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) گزشتہ کیلینڈرسال 2017ءکے دوران ملک میں اسلامی بنکاری کی صنعت میں12.4 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔سرکاری اعدادوشمارکے مطابق اسلامی بنکاری کے اثاثوں کا حجم 2.3ٹریلین روپے تک پہنچ گیاہے اوراس صنعت کے اثاثوں میں بڑھوتری کی شرح 22.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔ اس عرصہ میں ڈیپازٹس میں اضافے کی شرح 19.8 فیصد رہی ہے جبکہ ڈیپازٹس کی مالیت 1.9ٹریلین روپے کے لگ بھگ ہے۔ سرکاری اعدادوشمارکے مطابق اس وقت 5 مکمل اسلامی بنک اورروایتی بنکوں کی 16 شاخیں ملک بھر کے 111 اضلاع میں اپنی 2ہزار581 برانچز کے ذریعے شریعہ سے متعلق مصنوعات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔