اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)سال 2017کے دوران پاکستان سے تمباکوکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔فلپ موریس پاکستان لیمیٹڈکی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سال 2017پاکستان سے تمباکوکی برآمدات کیلئے اچھا سال ثابت ہواہے، رواں سال فلپ موریس پاکستان کے زیراہتمام 7.3ملین کلوگرام تمباکوبرآمدکیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 400فیصدزیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ تمباکو کی پید اوارمیں پائیداریت اورمسابقت کیلئے بہترماحول …
سال 2017کے دوران پاکستان سے تمباکوکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی)سال 2017کے دوران پاکستان سے تمباکوکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔فلپ موریس پاکستان لیمیٹڈکی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سال 2017پاکستان سے تمباکوکی برآمدات کیلئے اچھا سال ثابت ہواہے، رواں سال فلپ موریس پاکستان کے زیراہتمام 7.3ملین کلوگرام تمباکوبرآمدکیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 400فیصدزیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ تمباکو کی پید اوارمیں پائیداریت اورمسابقت کیلئے بہترماحول کی فراہمی ہے۔زیادہ ترتمباکوایشیائ،یورپ اورافریقی ممالک کو برآمدکیاگیا۔سال کے دوران پاکستان سے تمباکوکی برآمدات کا کل حجم 8.7ملین کلوگرام ریکارڈ کیا گیاجن میں سے 80فیصدسے زیادہ فلپ موریس پاکستان کی وساطت سے برآمدکیاگیا۔تمباکو کی برآمدات جولائی سے لیکراکتوبرتک کے مہینے میں ملک کو18ملین ڈالرکاقیمتی زیرمبادلہ حاصل ہوا۔








