سال 2020ءکے دوران سی پیک کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے، حکومت نے وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت غریبوں کی امداد میں اضا فہ کیا ہے،اسدعمر

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ سال 2020ءکے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے جس سے صنعت و زراعت سمیت معیشت کے پیداواری شعبے ترقی کریں گے ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور مالی …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ سال 2020ءکے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے جس سے صنعت و زراعت سمیت معیشت کے پیداواری شعبے ترقی کریں گے ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے پر پختہ یقین رکھتی ہے اور مالی سال 2020 کے بجٹ میں حکومت نے وزیر اعظم احساس پروگرام کے تحت غریبوں کی امداد میں اضافہ کیا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت 2020ءمیں مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں میں تجارتی سہولیات اور شاہراہ قراقرم کا حویلیاں سے تھاکوٹ تک 118کلو میٹر کی تعمیر کا دوسرا مرحلہ اور سکھر سے ملتان392 کلو میٹر ہائی وے کی تعمیر شامل ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ ان منصوبوں سے سفر کادورانیہ کم کرنے اور تجارتی سامان کی آسان ترسیل اور خدمات کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے گوادر میں ہوائی اڈے کی تعمیراورسڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ 2020 میں سی پیک کے تحت 9 ارب ڈالرکی لاگت سے ریلوے کی مین لائن کو اپ گریڈ کرنے کا بڑا منصوبہ شروع کیاجائیگا جس سے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کوبہتر بنایا جائے گا اور مال برداری سمیت مسافروں کو خاطر خواہ سہولت حاصل ہوگی ۔