سال 2025 میں پاکستان نے 56بین الاقوامی میچز کھیلے،30میں کامیابی حاصل کی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان مینز اور پاتھ ویز کرکٹ کا سال2025 مثبت کارکردگی کے ساتھ مکمل ہوا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق سال 2025 میں پاکستان نے 56 بین الاقوامی میچز کھیلے،30 میں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح پاکستان نے 29 سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر کے بڑا اعزاز حاصل کیا،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی کامیاب …

لاہور۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان مینز اور پاتھ ویز کرکٹ کا سال2025 مثبت کارکردگی کے ساتھ مکمل ہوا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق سال 2025 میں پاکستان نے 56 بین الاقوامی میچز کھیلے،30 میں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح پاکستان نے 29 سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر کے بڑا اعزاز حاصل کیا،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی کامیاب میزبانی کی۔

ترجمان کے مطابق زمبابوے اور سری لنکا کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز سے پاکستان کی میزبانی کی صلاحیت مزید ثابت ہوئی۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے 2025 میں ریکارڈ 34 میچز کھیلے اور 21 میں کامیابی حاصل کی۔سلمان علی آغا کی قیادت میں بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتیں۔اسی طرح پاکستان نے افغانستان، یو اے ای، زمبابوے اور سری لنکا کے خلاف دو ٹرائی سیریز ٹائٹلز جیتے۔

صاحبزادہ فرحان نے 2025 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 771 رنز سکور کیے اورمحمد نواز نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 36 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق نے کیریئر کے آغاز میں ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیٹ ٹرک اپنے نام کی۔اسی طرح ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز جیتیں،ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز برابر کیں۔

شان مسعود نے ٹیسٹ میچوں میں 397 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، ڈویلپمنٹ لیول پر پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان شاہینز نے رائزنگ سٹارزایمرجنگ ایشیاء کپ جیتا،پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر انڈر 19 ایشیاء کپ جیتا۔

پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ بھی جیتا۔ پی سی بی کے عہدیدار و سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز سے بینچ سٹرینتھ مضبوط ہوئی اور بطور سلیکٹر مطمئن ہوں۔