اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):سال 2025 کے دوران ملک بھر میں پولیو کے خلاف 6 قومی مہمات کا انعقاد کیا گیا۔پولیو کیسز کی تعداد 2024 میں 74 سے کم ہو کر 2025 میں 30 تک محدود ہو گئی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی )کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر مؤثر اقدامات تسلسل سے جاری ہیں۔ان پولیو …
سال 2025 کے دوران ملک بھر میں پولیو کے خلاف 6 قومی مہمات کا انعقاد کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):سال 2025 کے دوران ملک بھر میں پولیو کے خلاف 6 قومی مہمات کا انعقاد کیا گیا۔پولیو کیسز کی تعداد 2024 میں 74 سے کم ہو کر 2025 میں 30 تک محدود ہو گئی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی )کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پولیو کے خاتمے کے لئے وفاقی و صوبائی سطح پر مؤثر اقدامات تسلسل سے جاری ہیں۔ان پولیو مہمات کے نتیجے میں پولیو کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔پولیو کے خاتمے میں مضبوط حکومتی قیادت اور مؤثر ادارہ جاتی تعاون جاری ہے۔
پولیو ورکرز کی انتھک محنت سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔این ای او سی کے حکام نے کہا ہے کہ کمیونٹی، مذہبی رہنماؤں اور میڈیا کے فعال کردار سے پولیو پروگرام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔سال 2026 کی پہلی قومی پولیو مہم 2 فروری سے ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں، بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ہر شہری اپنی قومی ذمہ داری ادا کرے، ایک بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔آئیں، مل کر ہر بچے کو زندگی بھر کی معذوری سے تحفظ فراہم کریں۔








