اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک …
سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):سال 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم دوسرے روز بھی ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔نیشنل ای او سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔
مہم کے پہلے روز ملک بھر میں ایک کروڑ 36 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 73 لاکھ 77 ہزار سے زائد، سندھ میں 30 لاکھ 2 ہزار، خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ 75 ہزار سے زائد جبکہ بلوچستان میں 5 لاکھ 59 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریباً ایک لاکھ 53 ہزار، گلگت بلتستان میں تقریباً 82 ہزار جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 2 لاکھ 33 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔نیشنل ای او سی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے۔
والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔








